اولمپیئن حنیف خان کی جیکب آباد میں ہاکی کی خاتون آفیشل ارم بلوچاور ان کی ٹیم کو ہراساں کرنے کی مذمت

بدھ 18 ستمبر 2024 19:49

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپیئن حنیف خان نے جیکب آباد میں ہاکی کی خاتون آفیشل ارم بلوچ اور ان کی ٹیم کو ہراساں کرنے اور کھیلوں سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں پاکستان میں خواتین ڈھیروں مسائل کا شکار بن رہی ہیں ایسے حالات میں ارم بلوچ نے بہت بہادری سے قومی کھیل ہاکی کو فروغ دیا ہے، پاکستان کی بیٹیوں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور وزیر تعلیم سید سردار شاہ سے مطالبہ کیا کہ جیکب آباد میں ارم بلوچ اور ان کی ٹیم کو گرلز کالج میں قائم ہاکی گراؤنڈ فراہم کیا جائے تاکہ وہ قومی کھیل کو فروغ دیں سکیں۔

وقت اشاعت : 18/09/2024 - 19:49:16