12سے 2023 تک چین نے 1244 عالمی چیمپئن شپس جیتیں، چینی حکام

بدھ 18 ستمبر 2024 19:58

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2024ء) چین کے قومی محکمہ کھیل کے متعلقہ حکام نے بتایا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، چین کی کھیلوں کی صنعت نے اعلی معیار کی ترقی حاصل کی ہے اور کھیلوں کے حوالے سے طاقتور ملک کی تعمیر کو فروغ دیا گیاہے۔ 2012 سے 2023 تک چین نے مجموعی طور پر 1244 عالمی چیمپئن شپس جیتیں اور 161 مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے پیرس اولمپکس میں ، چینی کھلاڑیوں نے 40 طلائی، 27 چاندی اور 24 کانسی کے تمغے جیتے جو 1984 میں گرمائی اولمپکس میں چین کی شرکت کے بعد سیچینی ٹیم کے تمغوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ ہے اور یوں چین کا شمار دنیا بھر میں کھیلوں کی بڑی طاقتوں میں ہوتا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ چین میں جسمانی ورزش کے قومی نظام اور پالیسیوں میں مسلسل بہتری دیکھی جا رہی ہے، اور چین میں باقاعدگی سے جسمانی ورزش کرنے والوں کا تناسب 37.2فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

2023 کے آخر تک ، کھیلوں کا فی کس رقبہ 2.89 مربع میٹر تک پہنچ گیا ، یوں مقررہ وقت سے پہلے چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے میں طے شدہ 2.6 مربع میٹر کا ہدف مکمل کر لیا گیا ہے۔ 2012 سے 2022 تک ، چین کی کھیلوں کی صنعت کی اضافی قیمت کی اوسط سالانہ ترقی کی شرح 15.4فیصد تک پہنچ گئی۔ 2023 میں ، چین کی اہم اسپورٹس سروسز کی تجارت کا درآمد ی و برآمدی حجم 52.89 بلین یوآن تک پہنچ گیا جو سال 2022 کے مقابلے میں 178 فیصد زیادہ ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 19:58:45