سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس

بدھ 18 ستمبر 2024 21:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2024ء) سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ہے ، پنجاب سٹیڈیم میں بدھ کے روز ہونیوالے اجلاس میں ڈی جی پی آئی ٹی بی ساجد لطیف ، ایڈیشنل سیکرٹری فرحان فاروق ،بنک آف پنجاب کے چیف ڈیجیٹل آفیسر نوفل داؤد ،ہیڈ آف برانچز عدنان سلیم، ہیڈ ڈیجیٹل بینکنگ عمران اشرف، پی آئی ٹی بی سے احمد و دیگر نے شرکت کی ہے، اجلاس میں چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے امور اور انتظامات بارے اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کیلئے اب تک 45ہزارسے زائد درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جن میںاب تک4 928طلباء و طالبات کوالیفائی کرچکے ہیں،انٹرن شپ پروگرام میں 51فیصد گرلز نے درخواستیں دی ہیں، انٹرن شپ پروگرام کیلئی30ستمبر تک درخواستوں کا سلسلہ جاری رہے گا،اس پروگرام سے مستفید ہونیوالے نوجوان ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے، سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے 25ہزار فریش گریجویٹس کو 6ماہ تک 25ہزار روپے ہرماہ دیئے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب کا بے روزگاری کو ختم کرنے کیلئے انٹرن شپ پروگرام بہترین اقدام ہے،چیف منسٹر پنجاب انٹرن شپ پروگرام میںپنجاب کی ٹاپ یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات درخواستیں دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 18/09/2024 - 21:49:37