وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ایشین سنوکر چمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی حمزہ اکبر کو مبارکباد

جمعرات 30 اپریل 2015 20:06

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی ایشین سنوکر چمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی حمزہ اکبر کو مبارکباد

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ایشین سنوکر چمپئن شپ کا فائنل جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی حمزہ اکبر کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ حمزہ اکبر نے شاندار کھیل پیش کر کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر پاکستان کا نام روشن کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کو حمزہ اکبر کی کامیابی پر فخرہے۔سنوکر کے کھلاڑی حمزہ اکبر نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں ہرا کر پوری قوم کا سر فخرسے بلند کردیاہے۔

وقت اشاعت : 30/04/2015 - 20:06:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :