قذافی سٹیڈیم کے انکلوژرکو گرانے کا کام تیزی سے جاری

بدھ 18 ستمبر 2024 22:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2024ء) قذافی سٹیڈیم لاہور کے انکلوژرز کو بھی گرانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 وینیوز کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا گیا ہے جس میں لاہور کا قذافی سٹیڈیم بھی شامل ہے۔منصوبے کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں سب سے زیادہ تعمیراتی کام کرایا جائے گا جس کے لیے سب سے زیادہ 7 ارب 70 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیڈیم کی مرکزی بلڈنگ کو گرا کر بیسمنٹ اور واٹر ٹینک بنانے کا کام 30 ستمبر تک مکمل ہو گا اور اس کے بعدہر ماہ ایک فلور مکمل ہو گا، 31 دسمبر تک بلڈنگ کھڑی کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔پراجیکٹ کے مطابق پویلینز کا کام مکمل ہو گا اس سے تماشائی اچھے انداز میں میچز دیکھ سکیں گے، اس کے ساتھ گراؤنڈ کے ڈرین سسٹم کو بھی جدید بنایا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل اسکرینوں کی تنصیب کے ساتھ فلڈ لائٹس بھی تبدیل ہوں گی اور جدید ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں گی۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 22:56:26

متعلقہ عنوان :