شارجہ سٹیڈیم 250ویں ون ڈے میچ کی میزبانی کیلئے تیار

بدھ 18 ستمبر 2024 22:56

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2024ء) شارجہ کرکٹ سٹیڈیم کل 250 ویں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی میزبانی کرے گا۔شارجہ کرکٹ سٹیڈیم سب سے زیادہ ون ڈے میچز کی میزبانی کرنے والا وینیو ہے، یہاں 1984 سے اب تک 249 بار مختلف ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل آچکی ہیں۔

(جاری ہے)

اب کل 18 ستمبر کو افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان اس وینیو پر 250 واں ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون میچز کی سیریز افغان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں ہو رہی ہے، دونوں ٹیمیں تین میچز میں18، 20 اور 22 ستمبر کو مدمقابل آئیں گی۔واضح رہے کہ شارجہ سٹیڈیم کے بعد سب سے زیادہ 182 ون ڈے میچز زمبابوے کے ہرارے سپورٹس کلب میں ہوئے جبکہ ا?سٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں 161 میچز ہوئے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 22:56:26

متعلقہ عنوان :