بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت دوبارہ شروع

بدھ 18 ستمبر 2024 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2024ء) بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹوں کی فروخت دوبارہ سے شروع ہو گئی۔ 20 سے 29 ستمبر کے درمیان ہونے والے میچوں کے تمام انکلوژرز کے ٹکٹ آج سے TCS کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب ہیں۔ فزیکل ٹکٹ بھی آج سے فیصل آباد کے مختلف ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جاری بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کے فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوڑرز کے ٹکٹ آج سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ آن لائن ٹکٹ TCS ویب پر دستیاب ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹ اسٹیڈیم کے قریب نامزد ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس اور باکس آفس پر خریدے جا سکتے ہیں۔اس سے قبل پی سی بی نے ان شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کیا تھا جو فرسٹ کلاس (حنیف محمد، تسلیم عارف، اعجاز احمد جونیئر، مصباح الحق) اور جنرل انکلوڑرز (شاہد نذیر، وقار یونس وسیم اکرم اور ظہیرعباس) میں 12 سے 22 ستمبر تک میچز دیکھنا چاہتے تھے۔

(جاری ہے)

فیملیز کی حوصلہ افزائی کے لیے جمعہ 20 ستمبر سے اتوار 22 ستمبر تک ہونے والے ویک اینڈ میچوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے جنرل انکلوڑرز کے ٹکٹ 100 روپے میں دستیاب ہیں جبکہ شائقین فرسٹ کلاس انکلوڑرز کے ٹکٹ 150 روپے سے خرید سکتے ہیں۔ وی آئی پی انکلوڑرز (فضل محمود اور جاوید میانداد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 22 ستمبر تک میچز کے لیے 200 روپے میں دستیاب رہیں گے۔

22 ستمبر تک ہونے والے میچوں کے لیے گیلری کی نشستیں 1600 روپے میں دستیاب ہوں گی۔ 24، 25 اور 27 ستمبر کو ہونے والے پلے آف کے لیے جنرل اور فرسٹ کلاس انکلوڑرز کے ٹکٹ بالترتیب 200 روپے اور 300 روپے میں دستیاب ہوں گے، جبکہ فائنل کے لیے شائقین جنرل انکلوڑر کے ٹکٹ 300 روپے اور فرسٹ کلاس میں 400 روپے کے خرید سکتے ہیں۔تین پلے آف میچوں کے لیے وی آئی پی انکلوڑر ٹکٹ شائقین کے لیے 500 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

29 ستمبر کو فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ پلے آف کے لیے ہاسپٹلیٹی گیلری پاسز 2000 روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فائنل کی قیمت 2500 روپے ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق شائقین کی سہولت کے لیے ٹکٹس کو شفاف طریقے سے فروخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔۔!!
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 23:13:36