پی ایس بی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے فنڈز جاری کر دیئے

بدھ 18 ستمبر 2024 23:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 23 ملین روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ یہ مالی مدد ٹیم کی اچھی کارکردگی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایس بی کے مطابق پی ایس بی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے گزشتہ 6 مہینوں میں پی ایچ ایف کو مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لئے 96.65 ملین روپے کے خصوصی فنڈز جاری کیے ہیں جو ہاکی کی ترقی کے لیے پی ایس بی کی گہری دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ مالی امداد پی ایس بی کی ہاکی کے فروغ اور پاکستان کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مسابقتی ماحول فراہم کرنے کی سنجیدہ کوششوں کا ایک اور ثبوت ہے۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 23:25:40

متعلقہ عنوان :