آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء ٹرافی ملتان پہنچ گئی

بدھ 18 ستمبر 2024 21:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 ءٹرافی کی ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں رونمائی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز یہاں ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان بینک الفلاح ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے میچ کے دوران آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی رونمائی کے لیے لائی گئی۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی آج جمعرات کو فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈے کپ کے میچ کے دوران اقبال سٹیڈیم میں بھی لائی جائے گی۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز تین اکتوبر 2024 ء سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 21:30:09