شہیدوطن میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ، مکران ڈویژن اور کوئٹہ سٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

بدھ 18 ستمبر 2024 23:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2024ء) شہیدوطن میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ میں مکران ڈویژن اور کوئٹہ سٹی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

زیارت فٹ بال گرائونڈ میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں مکران ڈویژن نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لورالائی ڈویژن کویکطرفہ مقابلے کے بعد لورالائی ڈویژن کو3-0گولز سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی،دوسرے سیمی فائنل میں کوئٹہ سٹی نے رخشان ڈویژن کو دلچسپ مقابلے بعد پنالٹی شوٹ آئوٹ پر زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا تاہم پنالٹی شوٹ آئوٹ پر کوئٹہ سٹی نے رخشان ڈویژن کو 6کے مقابلے میں 7گولز سے زیر کیا۔
وقت اشاعت : 18/09/2024 - 23:40:06

متعلقہ عنوان :