پریمیئر فٹ بال لیگ ، چیلسی نے ٹائٹل سے فاصلہ مزید کم کر لیا

جمعہ 1 مئی 2015 12:58

پریمیئر فٹ بال لیگ ، چیلسی نے ٹائٹل سے فاصلہ مزید کم کر لیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم مئی۔2015ء) چیلسی نے لیسٹر کو 3-1 سے شکست دے کر پریمیئر فٹ بال لیگ کے ٹائٹل پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ، چیلسی کو پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے اگلے میچ میں فتح حاصل کرنا ہو گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں چیلسی اور لیسٹر کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اور چیلسی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف سائیڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے زیر کر کے پوائنٹس ٹیبل پر 80 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیڈیئر ڈروگبا، جان ٹیری اور ریمائرز نے ایک، ایک گول کیا۔

وقت اشاعت : 01/05/2015 - 12:58:01