سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں ،ابھی میں 33سال کا ہوں ،43کا نہیں‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 مئی 2015 21:49

سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے زمبابوے کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں ،ابھی میں 33سال کا ہوں ،43کا نہیں۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون ہے۔

تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

جب تک فٹ ہوں پاکستان کے لیے کھیلتا رہوں گا۔ ویسے بھی ابھی 33 سال کا ہوں 43کا نہیں۔شعیب ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک اور دنیا بھر کی لیگز میں اچھا پرفارم کر رہا ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ مجھ پر ٹی ٹونٹی کی چھاپ لگا دی جائے۔ زمبابوے کے خلاف ہوم گراؤنڈ میں کھیلنا چاہتا ہوں تاہم کھلانا یا نہ کھلانا سلیکٹرز اور بورڈ کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ دورہ زمبابوے کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ دنیا کو مثبت پیغام پہنچے۔

وقت اشاعت : 01/05/2015 - 21:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :