انگلش ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹ بالر وین رونی کو سکو ل کے زمانے کی یادیں ستانے لگیں

ہفتہ 2 مئی 2015 11:13

انگلش ، مانچسٹر یونائیٹڈ کے فٹ بالر وین رونی کو سکو ل کے زمانے کی یادیں ستانے لگیں

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) انگلینڈ فٹ بال ٹیم اورمانچسٹر یونائیٹڈ کے کپتان وین رونی کو سکول کے زمانے کی یادیں ستانے لگیں ، میڈیا رپورٹس کے مطابق 16 برس کی عمر میں فٹبال کھیلنے کیلئے سکول چھوڑنے والے وین رونی گز شتہ روز اپنے بڑے بیٹے کائی کیساتھ اس کے سکول گئے جہاں انہوں نے کائی کا پرائمری کلاس میں پاس ہونے کا سرٹیفکیٹ وصول کیا ۔

(جاری ہے)

رونی گزشتہ دنوں انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں ایور ٹن کیخلاف میچ میں گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہوگئے تھے ۔ان کا کہنا ہے کہ بیٹے کیساتھ سکول آنا ایک یادگار تجربہ ہے ، کبھی وہ بھی اسی سکول میں پڑھتے تھے لیکن کھیل کی وجہ سے اسے چھوڑنا پڑا۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 11:13:28