دنیش چندی مل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

ہفتہ 2 مئی 2015 12:28

دنیش چندی مل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے

کولمبو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر دنیش چندی مل رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق ان کی شادی گزشتہ روز اسیکا جیا سیکرا کے ساتھ انجام پائی۔

(جاری ہے)

مرکزی تقریب میں صدرمملکت متھری پالا، سری سینا، ساتھی کھلاڑی نووان کولاسیکرا، اجنتھا مینڈس ، سابق وکٹ کیپر رمیش کالو وتھرنے اور دیگر کے علاوہ اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے شرکت کر کے جوڑے کے نئے سفر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 12:28:45