بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال ڈبل سنچری مکمل کر نیوالے دوسرے بنگالی بیٹسمین بن گئے

ہفتہ 2 مئی 2015 13:17

بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال ڈبل سنچری مکمل کر نیوالے دوسرے بنگالی بیٹسمین بن گئے

کھلنا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2 مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی بلے باز تمیم اقبال ڈبل سنچری مکمل کر نے والے دوسرے بنگالی بلے باز بن گئے ہیں۔ شیخ ابونصیر سٹیڈیم کھلنا میں جاری میچ کے آخری روز تمیم اقبال نے جنید خان کی گیند کو باؤنڈری پار پہنچا کر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری مکمل کی، انہوں نے اس ڈبل سنچری کیلئے 264گیندیں کھیلیں اور اس دوران 17چوکے اور 7چھکے لگائے۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال سے پہلے بنگلہ دیش کے لیے ڈبل سنچری بنانے کا اعزاز موجودہ ٹیسٹ کپتان مشفیق الرحیم کے پاس تھا،انہوں نے سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری بنا ئی تھی۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 13:17:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :