مصباح الحق بھی بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی کے معترف

ہفتہ 2 مئی 2015 19:14

مصباح الحق بھی بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی کے معترف

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء) قومی ونڈے اور ٹی ٹونٹی کے کپتانوں کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی بنگلہ دیشی ٹیم کی تعریف کردی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بنگلہ دیش کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کے اوپنرز گیم کا نقشہ تبدیل کرسکتے ہیں اور کپتان کو تینوں شعبوں بالخصوص فیلڈنگ پر توجہ کی سخت ضرورت ہے اس سے قبل ون ڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور ٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے بھی بنگلہ دیش کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا تھا۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 19:14:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :