چکوال میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سپورٹس مقابلے جاری

ہفتہ 2 مئی 2015 20:16

چکوال میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت سپورٹس مقابلے جاری

چکوال ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 مئی۔2015ء ) نیشنل ایکشن پلان کے تحت سپورٹس مقابلے جاری ہیں۔ اسلامیہ ہائی سکول کے گراؤنڈ پر سکول سیکٹر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہائی سکول چکوڑہ ، ہائی سکول نمبر ایک چکوال، ہائی سکول نمبر دو چکوال، ہائی سکول تترال ، ہائی سکول ڈھوک ٹاہلیاں، ہائی سکول کریالہ، ہائی سکول ڈھڈیال، ہائی سکول سانگ کلاں، ہائر سکینڈری سکول سہگل آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جس میں ہائی سکول نمبر دو کی کرکٹ ٹیم نے103رنز سے فتح حاصل کی جبکہ نمبر ایک سکول اور ڈھوک ٹاہلیاں کے درمیان سیزاور میں فیصلہ ہوا ڈھوک ڈہلیاں کی ٹیم فتح یاب ہوئی، نمبر دو کی ٹیم کے انچارج ملک ابرار حسین ، ڈھوک ٹاہلیاں کے چوہدری اظہر، نمبر ایک سکول کے عارف صدیقی تترال کے چوہدری اشرف ، سہگل آباد کے زاہد اور فوکل پرسن ملک انوار حیدر، ڈی او سپورٹس ملک وقار حسین اور وحید احمد تحصیل سپورٹس آفیسر کی زیر نگرانی میچ ہوئے، فائنل 4مئی بروز سوموار میچ اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 02/05/2015 - 20:16:51