وزیرستان کے رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیا

منگل 1 اکتوبر 2024 12:45

وزیرستان کے رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ نے بھارتی کھلاڑی کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیا
وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2024ء) جنوبی وزیرستان کے رہائشی رکشا ڈرائیور مارشل آرٹسٹ ارشد محسود نے بھارت کے چن مے شرما کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔بھارت کے چن مے شرما نے ایک منٹ میں 334 ایلٹر نیٹیو ایلبو اسٹرائکس کیے تھے جبکہ پاکستان کے ارشد محسود نے 373 ایلبو اسٹرائکس کر کے بھارتی ریکارڈ بڑے مارجن سے توڑ دیا۔

(جاری ہے)

ارشد محسود نے کہا کہ ان کے والد فوت ہو چکے ہیں، میرا اپر جنوبی وزیرستان سے تعلق ہے اور اس وقت ڈی آئی خان میں رکشا چلانے کے بعد روز فائٹ کلب جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ ارشد محسود صدارتی ایوارڈ یافتہ گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر عرفان محسود کے شاگرد ہیں۔عرفان محسود کے 20 سے زائد شاگرد گنیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2024 - 12:45:36