ذیشان علمدار نقوی ہاکی کے ایمپائرنگ پینل کاحصہ بن گئے

منگل 1 اکتوبر 2024 15:50

ذیشان علمدار نقوی ہاکی کے ایمپائرنگ پینل کاحصہ بن گئے
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2024ء) ملتان سے تعلق رکھنے والے میپکو ٹیم کے کھلاڑی ذیشان علمدار نقوی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے امپائرنگ پینل کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ اعزاز 37ویں جونیئر نیشنل ہاکی چیمپئن شپ راولپنڈی میں حاصل کیا ۔پی ایچ ایف امپائرنگ ڈیبیو میچ سے قبل انٹرنیشنل امپائر و چیمپئن شپ کے منیجر امپائرنگ پینل کامران شریف چوہدری نے ذیشان علمدار نقوی کو امپائرنگ پینل میں شامل کیے جانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
وقت اشاعت : 01/10/2024 - 15:50:53

متعلقہ عنوان :