پی سی بی کی طرف سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

اتوار 3 مئی 2015 16:17

پی سی بی کی طرف سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 3مئی۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ،مہمان ٹیم کی آمد پر غیر معمولی سکیورٹی کی فراہمی کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی۔ چھ سال بعد کسی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ بورڈ اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں نہ صرف اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے بلکہ اسٹیڈیم کی گھاس او رپچز کی تیاری بھی بھرپور توجہ دی رہی ہے ۔

دوسری طرف پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مہمان ٹیم کی لاہور میں موجودگی اور انہیں فول پروف سکیورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات کر لئے ہیں ۔زمبابوے کر کٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے جو پلان تر تیب دے دیا گیا ہے اسکے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں ایک مربع کلو میٹر کا علاقہ ہائی سکیورٹی زون ہوگا، رینجرز، اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈز اور پولیس سمیت 3حفاظتی لیئرز بنائی جائیں گی، اطراف میں کاروبار کی اجازت نہیں ہوگی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں میں اہلکار اسٹیڈیم کے اندر اور باہر ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مطابق مہمان ٹیم کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرایا جائے گا جہاں سے قذافی اسٹیڈیم چند قدم کے فاصلے پر ہے۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 16:17:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :