وہاب ریاض اور شکیب الحسن پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ

اتوار 3 مئی 2015 21:57

کھلنا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔3 مئی۔2015ء)پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض اور بنگلادیش کے بلے باز شکیب الحسن پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا میڈیا رپورٹ کے مطابق کھلنا ٹیسٹ کے آخری روز شکیب الحسن نے پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان کو ”چیٹر“ کہا جس پر وہاب ریاض اور بنگلادیشی کھلاڑی کے درمیان تلخ کلامی اور اشاروں کا تبادلہ ہوا جس کی میچ ریفری جیف کرو نے آئی سی سی کو شکایت کی اور عالمی کرکٹ کونسل نے میچ ریفری کی رپورٹ کی روشنی میں دونوں کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

وقت اشاعت : 03/05/2015 - 21:57:32