چار پاکستانی پلیئرز رواں برس پروکبڈی لیگ میں شرکت کریں گے

پیر 4 مئی 2015 12:04

چار پاکستانی پلیئرز رواں برس پروکبڈی لیگ میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 مئی۔2015ء)چار پاکستانی پلیئرز رواں برس بھارت میں شیڈول پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے سیکرٹری محمد سرور کے مطابق جون اور جولائی میں شیڈول پرو کبڈی لیگ میں حصہ لینے والے چار پاکستانی کھلاڑیوں میں وسیم سجاد، طارق ڈوگر، تحسین اللہ اور ناصر علی شامل ہیں، ہم نے اس بار چار کھلاڑیوں کو سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے، امید ہے کہ یہ کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، رواں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی ابھی ہونا باقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال چھ کھلاڑیوں نے لیگ میں شرکت کی تھی اور انہیں آٹھ سے دس لاکھ بھارتی روپے ملے تھے۔

وقت اشاعت : 04/05/2015 - 12:04:51