ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کر تاریخ رقم کر نا چاہتے ہیں، مشفیق الرحیم

منگل 5 مئی 2015 13:26

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کر تاریخ رقم کر نا چاہتے ہیں، مشفیق الرحیم

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بنگلہ دیش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان موکٹ کیپر بیٹسمین مشفیق الرحیم نے کہا ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کر تاریخ رقم کر نا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مشفیق الر حیم نے کہا کہ پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کے بعد ٹیسٹ سیریز میں بھی جیت کر تاریخ رقم کر نا چاہتے ہیں، مگر یہ اتنا اسان نہیں ہو گا ،دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم کو شکست دینے کیلئے پوری ٹیم کو سخت محنت کر نا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ میں تمیم اقبال اور امرالقیس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا امید ہے کہ وہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی اپنی اس پر فارمنس کو دہرائیں گے ۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:26:11