ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

منگل 5 مئی 2015 13:36

ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5مئی۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور آف سپنر خرم منظور کو باؤلنگ ایکشن رپورٹ کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آف سپن باؤلنگ کر نے والے خرم منظور کا باؤلنگ ایکشن2مئی کو سری لنکا اے اور پاکستان اے کیخلاف کولمبو میں کھیلے گئے تیسرے لسٹ اے میچ کے بعد امپائرز نے مشکوک قرار دے کر رپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

28سالہ خرم منظور نے پاکستان کے لیے 16ٹیسٹ میچز میں 28.17کی اوسط سے 817 رنز سکور کیے ہیں جب کہ 7ایک روزہ میچز میں 33.71کی اوسط سے 236رنز ان کے نام کے آگے درج ہیں ۔

واضح رہے کہ خرم منظور ٹیسٹ اور ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن انہوں نے آج تک کسی انٹرنیشنل میچ میں بولنگ نہیں کروائی۔ سعید اجمل اور محمد حفیظ اپنے بولنگ ایکشن تبدیلی کے بعد آئی سی سی سے منظور کروا چکے ہیں۔

وقت اشاعت : 05/05/2015 - 13:36:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :