میر پور ٹیسٹ،پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 2وکٹوں پر70 رنز بنا لیے

بدھ 6 مئی 2015 11:14

میر پور ٹیسٹ،پاکستان نے کھانے کے وقفے پر 2وکٹوں پر70 رنز بنا لیے

میر پور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی۔2015ء) ڈھاکہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے کھانے کے وقفے تک 2وکٹوں پر 70رنز بنا لیے ہیں۔ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کر نے کی دعوت دی۔ پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے محمد حفیظ اس میچ میں 8رنز بناکر محمد شاہد کی گیند پر مشفیق الرحیم کے ہاتھوں جکڑے گئے۔

(جاری ہے)

نمبر 3بلے باز اظہر علی نے سمیع اسلم کے ساتھ مل کر تیسری وکٹ کی شراکت کے لیے 49رنز کی شراکت داری قائم کی۔ سمیع اسلم 19رنز بنا کر تائیج الاسلام کی گیند پر شہادت حسین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ یونس خان اور اظہر علی نے کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش کو مزید کوئی وکٹ حاصل نہ کرنے دی اور پاکستان نے 2وکٹ پر 70رنز بنا لیے۔ اظہر علی 36اور یونس خان 1رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بنگلہ دیش کے کامیاب باؤلر محمد شاہد اور تائیج الاسلام رہے۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 11:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :