زمبابوین کرکٹ بورڈ کا 4رکنی وفد سکیورٹی کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

بدھ 6 مئی 2015 11:21

زمبابوین کرکٹ بورڈ کا 4رکنی وفد سکیورٹی کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گیا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی۔2015ء) زمبابوین کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد اپنی ٹیم کے دورے سے قبل سکیورٹی کا جائزہ لینے کے لئے پاکستان پہنچ گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد سابق کرکٹر اور زمبابوین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو اور سابق ٹیسٹ کرکٹر الیسٹر کیمبل کی سربراہی میں سکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور پہنچ گیا ہے۔ وفد قذافی سٹیڈیم اور کھلاڑیوں کی رہائش کے حوالے سے سکیورٹی کا جائزہ لے گا جب کہ پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام زمبابوین حکام کو ان کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔ واضح رہے کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لئے 19 مئی کو پاکستان پہنچ رہی ہے ۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 11:21:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :