زمبابوین ٹیم کا دورہ پاکستان اب بھی ناقابل قبول خطرہ ہے : فیکا

بدھ 6 مئی 2015 11:45

زمبابوین ٹیم کا دورہ پاکستان اب بھی ناقابل قبول خطرہ ہے : فیکا

میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار6مئی۔2015ء) کھلاڑیوں کی بین الاقوامی تنظیم ’’فیکا‘‘ کے حکام کے پیٹ میں زمبابوین کھلاڑیوں کیلئے مروڑ اٹھنا شروع ہو گئے ۔ فیکا کے ایگزیکٹو چیئرمین ٹونی آئرش نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اگر یہ دورہ ہوا تو پھر انہیں کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کی حفاظت کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

زمبابوے کی ٹیم ایک جانب پاکستان پہنچنے کی تیاریاں کر رہی ہے جو چھ سال میں پاکستان آنے والی آئی سی سی کی پہلی مکمل رکن ٹیم ہو گی مگر انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے حکام نے پہلے سے ہی شور مچانا شروع کردیا ہے جن کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی ٹیمیں اب بھی ناقابل قبول خطرات سے دوچار ہیں ۔

پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ بورڈز گزشتہ ہفتے اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ ان کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز مئی کے وسط میں کھیلی جائے گی لیکن فیکا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کے سکیورٹی سپیشلسٹ اس بات کی ہدایت کر چکے ہیں کہ یہ دورہ نہیں ہونا چاہئے ۔ ٹونی آئرش کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق خطرات کو قابو کرنا مشکل بھی ہو سکتا ہے ۔

وقت اشاعت : 06/05/2015 - 11:45:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :