وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ کے ایک دوسرے پر الزامات

پیر 14 اکتوبر 2024 22:43

وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ کے ایک دوسرے پر الزامات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2024ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل بورڈ عثمان واہلہ نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور ڈائریکٹر انٹریشنل عثمان واہلہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے اور دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔

ٹویٹر صارف نے وہاب ریاض کے اسامہ میر کے این او سی پر وضاحت کی ٹویٹ کی جس پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے ٹویٹر صارف کو جواب دیا۔

(جاری ہے)

عثمان واہلہ کا کہنا تھا کہ اسامہ میر سے میری بات ہوئی ہے اور تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں، وہاب ریاض نے یکطرفہ موقف پیش کیا، جو بقیہ باتیں ہوئی ہیں انکو بھی عزت و احترام کے ناطے رد کرتا ہوں۔عثمان واہلہ کا کہنا تھا کہ کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن ابھی اسکا جواب دونگا جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے۔بعدازاں، عثمان واہلہ کے جواب پر ردعمل دیتے ہوئے وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ اسکرین شاٹس اور ای میل جھوٹ نہیں بولتی، کیا میں اب واقعی ریکارڈ پیش کروں ، اگر کوئی اب بھی تردید کرے گا تو ثبوت پیش کروں گا، جو ٹھیک اسٹوری ہے وہ جلد بتاں گا۔
وقت اشاعت : 14/10/2024 - 22:43:57