گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بفہ میں سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ کا افتتاح

منگل 15 اکتوبر 2024 20:16

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2024ء) کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیرالاسلام نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال کے ہمراہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بفہ میں سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ 2024 کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر بفہ، ٹی ایم او بفہ، مقامی معززین، اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے، جنہوں نے اس ایونٹ کی اہمیت کو سراہا۔

افتتاحی تقریب کا آغاز کمشنر ہزارہ نے مشعل جلا کر اور ربن کا ٹ کر کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کرکٹ اور فٹ بال شاٹ کھیل کر سالانہ ٹورنامنٹ 2024 کا آغاز کیا۔ اس موقع پر پرنسپل بفہ سکول نے مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا، جس میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ طلباء نے تقریب کے دوران مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا شاندار مظاہرہ کیا، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔

(جاری ہے)

کمشنر ہزارہ سید ظہیرالاسلام نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے طلباء کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں حصہ لینے سے طلبائ میں ٹیم ورک، قیادت، اور عزم کی روح پروان چڑھتی ہے، جو ان کی مجموعی ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے طلبائ کو حوصلہ افزائی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محنت، عزم، اور لگن ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔

بعد ازاں، کمشنر ہزارہ نے سکول کی سائنس لیب کا دورہ کیا، جہاں طلبائ کی جانب سے تیار کردہ مختلف سائنسی پروجیکٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلباء کے سائنسی منصوبوں کی تخلیق اور محنت کو سراہا، اور ان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پراجیکٹس مستقبل کی سائنسی ترقی کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے طلباء کو مزید تحقیق اور ترقی کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ علم کی جستجو اور سائنسی تجربات ہی قوم کی ترقی کا راز ہیں۔

آخر میں کمشنر ہزارہ نے سکول انتظامیہ کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور یقین دلایا کہ حکومت ایسے مثبت اقدامات کی بھرپور حمایت کرتی رہے گی۔ انہوں نے طلباء کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا، تاکہ وہ مستقبل میں مزید کامیاب ہو سکیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2024 - 20:16:22

متعلقہ عنوان :