ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے

منگل 15 اکتوبر 2024 20:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2024ء) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹس کے زیر اہتمام جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید چار میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔افزا گرانڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں الحمد کنڈی کرکٹ کلب نے نیو شائننگ اسٹار کرکٹ کلب کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیو شائننگ اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 77 رنز بنائے۔

عبداللہ شیخ نے 28 اور معراج ندیم نے 22 رنز بنائے۔ انعام خان، حسین مصطفی اور حمزہ شیروانی نے 14، 15 اور 26 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب الحمد کنڈی کرکٹ کلب نے بغیر کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔محمد حسین نے 7 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 51 اور ضیا الرحمن نی27 ناٹ آٹ رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اسٹوڈنٹس اسپورٹس گرانڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں میمن جیمخانہ نے الکرم اسپورٹس کو 15 رنز سے ہرا دیا۔

میمن جیمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے۔ یاسر خان نے 31 رنز ناٹ آٹ، معصوم خان نے 29، اصغر خان نے 28 اور فیضان خان نے 21 رنز بنائے۔ محمد فصیح خان نے جارحانہ بالنگ کرتے ہوئے 25 رنز دیکر 5 اور اورنگزیب احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں الکرم اسپورٹس کی ٹیم 140 رنز بناکر آٹ ہوگئی ۔ عبداللہ بابر نے 32 اور محمد سلیم نے 28 رنز بنائے۔

جہاں زیب شیزان اور محمد رضا نے تین تین اور محمد فیصل نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا ۔ پاک اسٹار گرانڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں برائٹ کرکٹ کلب نے اوکے اسپورٹس کو 63 رنز سے ہرا دیا۔ برائٹ کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔ارسلان خان نے 7 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 80، غلام عباس نے 5 چوکوں 3 چھکوں کی مدد سے 56 اور فہیم علی نے 4 چوکوں 1 چھکے کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

واجد خان اور وسیم اللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں او کے اسپورٹس 198 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ واجد خان نے 7 چوکوں کی مدد سے 59، فرحان خان نے 35 اور محمد یاسر نے 26 رنز بنائے۔ محمد کاشف نے 3 اور عبد الرحمن 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ چو تھے میچ میں پاک سورتی کرکٹ کلب نے گو لڈن جیمخانہ کو 163 رنز سے ہرا دیا۔ پاک سورتی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

روحیل نصار نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے شاندار سینچری 130 اور طلحہ شبیر نے 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 71 رنز بنائے۔مرزا نصیب نے 3 جبکہ محمد شکیل اور شہباز خان نے 2-2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔جواب میں گولڈن جیمخانہ کی ٹیم 106 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔محمد شکیل نے 22 اور محمد زبیر نے 19 رنز بنائے۔معراج الدین نے 3 اور زید حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔
وقت اشاعت : 15/10/2024 - 20:32:43