انگلش بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ نے اپنی کوتاہیاں کو تسلیم کرلیں

جمعرات 7 مئی 2015 11:47

انگلش بیٹسمین جوناتھن ٹروٹ نے اپنی کوتاہیاں کو تسلیم کرلیں

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار7مئی۔2015ء) ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے خاتمے پر انگلش بیٹسمین جوناتھن ٹراٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی کوتاہیوں کو بھی تسلیم کرلیا۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا سے گفتگومیں ٹروٹ کا کہنا تھا کہ کھیل سے علیحدگی کا فیصلہ آسان نہیں لیکن لگتا ہے کہ ان کا کھیل اس معیار کا نہیں جس کی انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کیلئے ضرورت ہے ۔ اعصابی بیماری میں مبتلا ٹراٹ نومبر 2013ء کے بعد ٹیم میں واپسی پر ویسٹ انڈیز کیخلاف تین صفر سمیت محض 72 رنز بنا سکے ۔ انہوں نے ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کو اعزاز قرار دیتے ہوئے اس تجربے کی ناکامی پر مایوسی کا اظہار بھی کیا۔

وقت اشاعت : 07/05/2015 - 11:47:12