جنوبی افریقن فٹ بالر بینی میکارتھے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

جمعرات 7 مئی 2015 12:01

جنوبی افریقن فٹ بالر بینی میکارتھے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء)جنوبی افریقن فٹ بالر بینی میکارتھے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیاغیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقن فٹ بالر میکارتھے جوہانسبرگ میں بال کٹوانے کیلئے حجام کی دکان پر موجود تھے کہ اسی دوران تین مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے اور انہوں نے میکارتھے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا، ڈاکو ان کی شادی کی انگوٹھی، گھڑی سمیت دیگر قیمتی ایشیا لے کر فرار ہو گئے۔

وقت اشاعت : 07/05/2015 - 12:01:02