متنازع باؤلنگ ایکشن، سنیل نارائن کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی

جمعرات 7 مئی 2015 21:05

متنازع باؤلنگ ایکشن، سنیل نارائن کو آخری وارننگ جاری کر دی گئی

کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) انڈین کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) کی مشکوک باؤلنگ ایکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈین اسپنر کے ایکشن کو کلیئر کرتے ہوئے فائنل وارننگ دے دی ہے۔کمیٹی نے کہا کہ اسپنر آف اسپن گیند کو پرانے ایکشن سے کر رہے ہیں جو آئی سی سی کی مقررہ حد سے زیادہ ہے اور اسی وجہ سے 2014 کی چیمپیئنز لیگ میں ان کے ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں 22 اپریل کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدر آباد کے درمیان میچ میں نارائن کی متعدد گیندیں مشکوک قرار دی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد ان کی آف اسپن گند کو غیر قانونی قرار دیا گیا تھا تاہم چھ مئی کی شام نئے ٹیسٹ میں اسے کلیئر کردیا گیا۔نارائن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے نئے ایکشن کے ساتھ گیند کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نارائن نے پابندی لگنے کے بعد ایکشن کے دوبارہ ٹیسٹ کی درخواست کی جس کے بعد نئے ٹیسٹ میں ان ی تمام گیندوں کو کلیئر کردیا گیا لیکن ساتھ ساتھ وارننگ بھی جاری کی گئی ہے اگر اس سیزن میں ان کا ایکشن دوبارہ مشکوک رپورٹ ہوا تو انہیں آئی پی ایل کے پورے سیزن کے لیے باؤلنگ کرنے سے روک دیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/05/2015 - 21:05:56