پاکستان کے نوجوان فٹ بالر کلیم اﷲ امریکی فٹبال لیگ کھیلیں گے

جمعرات 7 مئی 2015 21:05

پاکستان کے نوجوان فٹ بالر کلیم اﷲ امریکی فٹبال لیگ کھیلیں گے

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 مئی۔2015ء) پاکستان کے نوجوان فٹبالر کلیم اﷲ امریکی فٹبال لیگ کھیلنے کے سلسلے میں پرامید دکھائی دیتے ہیں۔وہ کرغیزستان کے کلب ڈورڈئی کو چھوڑ کر امریکہ گئے ہیں جہاں وہ سان فرانسسکو کے فٹبال کلب سیکرامینٹو رپبلک کلب کے ساتھ ایک ماہ کے تربیتی سیشن میں حصہ لیں گے۔پاکستانی فٹبال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑیاس کے بعد اگر ان کی کارکردگی سے مطمئن ہوکر سیکرامینٹو ری پبلک نے ان سے کھیلنے کا معاہدہ کرلیا تو کلیم اﷲ امریکی فٹبال لیگ میں حصہ لینے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔

کلیم اﷲ نے گذشتہ سال کرغیزستان کے فٹبال کلب ڈورڈئی سے کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کا تھا۔اس سے قبل کسی پاکستانی فٹبالر کے ساتھ کسی پروفیشنل کلب نے اتنی بڑی مالیت کا معاہدہ نہیں کیا تھا۔

(جاری ہے)

کلیم اﷲ نے بی بی سی اردو سروس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکی فٹبال کلب سے ان کا معاہدہ نہ ہو سکا تو وہ ترکی کی فٹبال لیگ میں حصہ لیں گے۔

انھوں نے کہا کہ کرغیزستان میں عمدہ کھیل کی وجہ سے دنیا کے متعدد فٹبال کلبوں نے ان سے معاہدے کے سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔میرے پاس اچھی پیش کشیں ہیں اور میں اپنا بہتر مستقبل دیکھ رہا ہوں۔‘کلیم اﷲ نے کہا کہ کرغیزستان کے ڈورڈئی کلب کو چھوڑنا آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن وہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں یقین رکھتے ہیں۔

وقت اشاعت : 07/05/2015 - 21:05:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :