سر ی لنکن کر کٹ بورڈ نے رواں سال جون میں پاکستان کے دورہ سری لنکا کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا

جمعہ 8 مئی 2015 19:16

سر ی لنکن کر کٹ بورڈ نے رواں سال جون میں پاکستان کے دورہ سری لنکا کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا

کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 مئی۔2015ء) سر ی لنکن کر کٹ بورڈ نے جون میں پاکستان کے دورہ سری لنکا کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ۔مکمل سیریز میں 3ٹیسٹ ،5ایک روزہ اور 2ٹی ٹوئینٹی میچز کھیلے جائیں گے ۔سیریز کا آغاز 11جون کو 3روزہ پر یکٹس میچ سے ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن کر کٹ بورڈ نے رواں سال جون میں پاکستان کر کٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

شیڈول کے مطابق گرین شر ٹس دورے کا آغاز11سے 13جولائی کو سری لنکا اے کیخلاف 3روزہ پر یکٹس میچ سے کر ے گی ۔

(جاری ہے)

جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ 17سے 21جون تک گالے میں کھیلا جائے گا ۔جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25سے 29جون کو سارا اوول میں کھیلا جائے گا۔تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3سے 7جولائی کو کینڈی میں کھیلا جائے گا ۔جبکہ 5ایک روزہ سیریز کا آغاز 11جولائی کو دمبولا سے ہو گا ۔دوسرا ایک روزہ میچ 15جولائی کو کینڈی ،تیسرا اور چوتھا ون ڈے 19اور 22جولائی کو کولمبو میں کھیلے جائیں گے ۔جبکہ ون ڈے سیریز کا آخری ایک روزہ میچ 26جولائی کو ہمنتوتا میں کھیلا جائے گا۔ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچزکولمبو میں کھیلے جائیں گے جو کے بلتر تیب 30جولائی اور یکم گست کو کھیلے جائیں گے ۔

وقت اشاعت : 08/05/2015 - 19:16:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :