شکیب الحسن نے میرپور میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

ہفتہ 9 مئی 2015 11:42

شکیب الحسن نے میرپور میں 1000 رنز کا سنگ میل عبور کر لیا

میرپور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مئی۔2015ء) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم پر 1000 رنز کا سنگ میل پار کرلیا ،وہ کسی ایک گراؤنڈ پر یہ کارنامہ انجام دینے والے اولین بنگلہ دیشی بیٹسمین بن گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ اس میدان پر وہ تیرہ ٹیسٹ میچز کھیل کر 47.50 کی اوسط سے ایک سنچری اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1045 رنز بنا چکے ہیں۔ وہ اپنے ملک کے اولین بیٹسمین ہیں جنہوں نے ایک میدان پر یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔

وقت اشاعت : 09/05/2015 - 11:42:36