ٹیسٹ رینکنگ ، سعود شکیل اور نعمان علی کی لمبی چھلانگ، ٹاپ 10 میں شامل، بابر اعظم کی بھی ترقی

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے، تعمان علی کا 8 واں نمبر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 30 اکتوبر 2024 13:49

ٹیسٹ رینکنگ ، سعود شکیل اور نعمان علی کی لمبی چھلانگ، ٹاپ 10 میں شامل، بابر اعظم کی بھی ترقی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 اکتوبر 2024ء ) آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ 
جسپریت بمراہ کا بطور نمبر 1 ٹیسٹ باؤلر کا دور ختم ہو گیا ، جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا نے آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں نمبر ایک بائولر بن گئے ہیں ۔

 
ربادا نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں 9 وکٹیں حاصل کیں ۔ 
ہیزل ووڈ ٹیسٹ باؤلرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں ، بمراہ تیسرے اور ایشون چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستانی سپنر نعمان علی اپنی ٹیم کی حالیہ سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔ نعمان نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں اور 8 درجے ترقی پاکر کیریئر کی بہترین 9ویں پوزیشن پر پہنچ گئے، ساتھی سپنر ساجد خان نے بھی اپنے کیریئر کی بہترین ریٹنگ میں 12 درجے بہتری حاصل کی۔

(جاری ہے)

وہ تیسرے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لینے کے بعد 38 ویں نمبر پر ہے۔ 
بھارت کے خلاف سیریز میں فتح سے ہمکنار کروانے والے نیوزی لینڈ کے ہیرو مچل سینٹنر پونے میں 13 وکٹیں حاصل کرکے کیریئر ٹیسٹ گیند بازوں کی تازہ ترین فہرست میں مجموعی طور پر 44ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ راچن رویندرا (8 درجے ترقی کے بعد 10 واں نمبر) نے بھی ترقی پائی ہے۔ یشسوی جیسوال نے بلیک کیپس کے خلاف 30 اور 77 رنز بنا کر ٹیسٹ بلے بازوں کی فہرست میں تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔

 
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے بلے باز سعود شکیل ٹیسٹ بلے بازوں کے لیے ٹاپ 10 میں داخل ہو گئے ہیں ، وہ انگلینڈ کیخلاف 134 رنز کی اننگز کی بدولت 20 درجے بہتری کے ساتھ مجموعی طور پر 7ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے (آٹھ درجے بہتری کے ساتھ 28ویں نمبر پر)، ٹام لیتھم (چھ درجے ترقی سے 28واں نمبر) اور گلین فلپس (16 درجے ترقی کر کے 45 واں نمبر) کی پوزیشن بھی بہتر ہوئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کائل ویرین (14 درجے ترقی کرکے 32 واں نمبر) نے بھی رینکنگ میں بہتری حاصل کی ہے۔
وقت اشاعت : 30/10/2024 - 13:49:20