سلیم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں زمیندار کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

منگل 5 نومبر 2024 13:11

سلیم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں زمیندار کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2024ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام جاری سلیم میموریل فٹبال ٹورنامنٹ میں زمیندار کلب کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ میچ کے مہمان خصوصی پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر راجہ اشتیاق احمد تھے۔ اس موقع پر شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر فائنل میچ زمیندار کلب اور ینگ برادرز کلب کے مابین کھیلا گیاجس میں زمیندار کلب نے ینگ برادرز کلب کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

وقفے تک زمیندار کلب کو ینگ برادرز کلب کے خلاف 0-2 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں زمیندار کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0-4 گول سے جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ ریفریز کے فرائض ضرار، حارث اور شکیل نے انجام دیئے۔ پہلا کواٹر فائنل میچ پاک شاہین کلب اور یو ایس جی سی کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 05/11/2024 - 13:11:27

متعلقہ عنوان :