دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے 8 نومبر کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 5 نومبر 2024 13:16

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان
میلبورن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 نومبر 2024ء ) آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں ریگولر سپنر کھلانے پر غورکیا گیا ہے، کس سپنر کو کھلانا ہے ایڈیلیڈ کی پچ دیکھ کر فیصلہ ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سکواڈ میں لیفٹ آرم رسٹ سپنر فیصل اکرم اور عرفات منہاس شامل ہیں، سپنر کھلانے کی صورت میں فاسٹ بولرز میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان ہے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نسیم شاہ کریمپس کا شکار ہوئے تھے، اب بہتر محسوس کررہے ہیں، اگلے میچ میں نسیم شاہ کو آرام دیئے جانے کا زیادہ امکان ہے۔ پاکستان ٹیم کل ایڈیلیڈ میں پریکٹس کرے گی، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ون ڈے 8 نومبر کھیلا جائے گا، تین ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔                                                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 05/11/2024 - 13:16:02