ویمنز بگ بیش لیگ کا 18واں میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا

جمعرات 7 نومبر 2024 17:05

کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2024ء) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے )کے زیر اہتمام ویمنز بگ بیش لیگ کے دسویں ایڈیشن میں انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ آسٹریلیا میں جاری ہے ۔ لیگ میں کل(جمعہ کو )ایک میچ کا فیصلہ ہوگاجس میں میلبورن سٹارز اور سڈنی سکسرز کی خواتین ٹیمیں جنکشن اوول،میلبورن کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ،ہوبارٹ ہریکنز ،میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرزکی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ ڈبل رائونڈ روبن اور ناک آئوٹ فائنلز کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ یکم دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ لیگ میں فائنل سمیت 43 میچز ہوں گے ۔ ڈبلیو بی بی ایل کے دسویں ایڈیشن میں شامل 8 ٹیموں کے درمیان 40 لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد ناک آئوٹ مرحلے میں فائنل سمیت تین میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/11/2024 - 17:05:35

متعلقہ عنوان :