سوئی ناردرن گیس سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا گیا

جمعرات 7 نومبر 2024 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2024ء) سوئی ناردرن گیس کے زیرِ اہتمام چار روزہ سالانہ کھیلوں کا افتتاح مینیجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے جمعرات کے روز پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں کیا۔ منیجنگ ڈائر یکٹر عامر طفیل نے اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف ٹیم سازی میں مدد ملتی ہے بلکہ آفیسرز اور سٹاف کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے ان کھیلوں میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ خواتین بہترین کھلاڑی بھی ہیں۔اس موقع پر سوئی ناردرن سپورٹس سیل کے صدر امتیاز محمود نے کھلاڑیوں سے حلف لیا۔9 نومبر تک جاری رہنے والے سپورٹس گالا میں کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، والی بال اور ایتھلیٹکس کے مقابلے ہوں گے۔ اسپورٹس گالا میں سوئی ناردرن ہیڈ آ فس سمیت23 ریجنل ٹیموں کے 368 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔افتتاحی تقریب میں کمپنی کی سینئر مینجمنٹ کے علاوہ سی بی اے یونین کے صدر زبیر خان، سپورٹس سیل کے نائب صدر محمد ارشد، جنرل سیکرٹری عمران صفدر ورک نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 07/11/2024 - 18:00:25