مردوں کی سندھ نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 10نومبر کو ہوں گے

جمعرات 7 نومبر 2024 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 نومبر2024ء) سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مردوں کی سندھ نیٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز 10نومبر کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ایک روزہ اوپن ٹرائلز میں سندھ بھر سے مرد کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور منتخب ٹیم نیشنل مینز نیٹ بال چیمپئن شپ شرکت کرے گی جوکہ یکم دسمبر سے کراچی میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں ٹرائلز میرٹ کی بنیاد پر منعقد ہونگے اور جس کے ذریعے ایک اچھی اور مضبوط ٹیم تیار کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 07/11/2024 - 18:10:11

متعلقہ عنوان :