وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد ، قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش

جمعہ 8 نومبر 2024 18:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد دی ہی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی اور حارث رؤف،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
وقت اشاعت : 08/11/2024 - 18:11:37