بیٹل ایکس پولوکپ ،ڈائمنڈ پینٹس اور نیوایج کیبلز کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعہ 8 نومبر 2024 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2024ء) لاہور گیریژن پولو گراونڈ کے زیراہتمام10ویں بیٹل ایکس پولوکپ سپانسرڈ بائی ٹی سی ایل کے چوتھے روز ڈائمنڈ پینٹس اور نیوایج کیبلز کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں ڈائمنڈ پینٹس نے زبردست مقابلے کے بعد پاک آرمی گرین کی ٹیم کو 8-3.5 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے راجہ جلال ارسلان نے چار، میر حذیفہ احمد اور راجہ تیمور ندیم نے دو دو گول سکور کیے۔ پاک آرمی گرین کی طرف سے ویری انٹوری نے تینوں گول سکور کیے۔ ہفتے کو سبسڈری میچ آئی یس پولو اور ریجاس کی ٹیموں کے درمیان جناح پول فیلڈز میں جبکہ اتوار کو مین فائنل ڈائمنڈ پینٹس اور نیوایج کیبلز کی ٹیموں کے درمیان پاکستان پارک میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 08/11/2024 - 19:20:10