پنجاب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، افضل ہیلتھ کلب نے پہلی، پرفیکٹ جم گوجرانوالہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی

ہفتہ 9 نومبر 2024 17:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2024ء) تیسری پنجاب انٹر کلب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 65 پوائنٹس کے ساتھ افضل ہیلتھ کلب نے پہلی، 64 پوائنٹس کے ساتھ پرفیکٹ جم گوجرانوالہ نے دوسری، اور 27 پوائنٹس کے ساتھ لائنز ہارٹ ویٹ لفٹنگ لاہور و کومٹ ویٹ لفٹنگ کلب سیالکوٹ نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔یہ چیمپئن شپ افضل ہیلتھ کلب گجرات میں منعقد ہوئی، جو تین دہائیوں کے بعد پہلی بار گجرات میں ڈویژن کی سطح سے بڑھ کر صوبائی سطح پر منعقد کی گئی ہے۔

پنجاب کی 9 اضلاع کے نمائندہ کلبز نے اس ایونٹ میں شرکت کی، جبکہ لالہ موسیٰ سے کلب کی شمولیت ویٹ لفٹنگ کے فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔ مقابلوں کا انعقاد انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے قوانین کے مطابق دس باڈی ویٹ کیٹیگریز میں ہوا، جس میں 60 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

جیتنے والے کھلاڑیوں میں میڈلز اور پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔ اس چیمپئن شپ کو پاکستانی نژاد سید طاہر شاہ (امریکہ میں مقیم) اور بین الاقوامی ویٹ لفٹر رافع سعید بٹ نے اسپانسر کیا۔اس موقع پر صدر پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن زبیر یوسف بٹ، سیکریٹری جنرل عمران بٹ، اور دیگر معروف آفیشلز جیسے انجم روحیل بٹ، محمد ارشد، طارق اعظم، اور ڈاکٹر حافظ ظفر اقبال نے بھی شرکت کی۔
وقت اشاعت : 09/11/2024 - 17:43:12

متعلقہ عنوان :