تائیوان میں ایشین ڈولپمنٹ ایمبیسیڈر اوپن میں احمد بیگ نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی

ہفتہ 9 نومبر 2024 23:12

لاہواُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2024ء) پاکستانی گالفر احمد بیگ کی انٹرنیشنل ایونٹس میں نمایاں پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔ تائیوان میں ایشین ڈولپمنٹ ایمبیسیڈر اوپن میں احمد بیگ نے پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

چار راؤنڈز کے مقابلے میں احمد بیگ کا اسکور دو انڈر پار رہا۔ چوتھے راؤنڈ کے نویں ہول میں احمد نے دو انڈر کھیلتے ہوئے ایگل اسکور کیا۔پہلے اور دوسرے راؤنڈ کے دوران چھٹے ہول پر ڈبل بوگی نے احمد کو ممکنہ ٹاپ 3 سے محروم کیا۔ تھائی لینڈ کے ویتچایاپت سنسرانگ 5 انڈر کے ساتھ چیمپئن شپ کے فاتح رہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2024 - 23:12:32

متعلقہ عنوان :