پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز اورایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی

ہفتہ 9 نومبر 2024 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2024ء) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعد بیگ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم 13 سے 26 نومبر تک کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز اور 29 نومبر سے 8 دسمبر تک 8 ملکی ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اتوار کو آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں دوپہر کوتربیتی سیشن میں حصہ لیں گے۔پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سہ ملکی سیریز میں اپنا پہلا میچ میزبان ٹیم یو اے ای کے خلاف 13 نومبر کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گی۔
وقت اشاعت : 09/11/2024 - 23:18:24