بلاول بھٹو کی محمد آصف کو تیسری بار عالمی سنوکر چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

ہفتہ 9 نومبر 2024 23:19

بلاول بھٹو کی محمد آصف کو تیسری بار عالمی سنوکر چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2024ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے محمد آصف کو آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چمپئن شپ 2024 جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ محمد آصف نے تیسری عالمی انفرادی سنوکر چمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی محنت اور عزم نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد آصف کی کامیابی پاکستان میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے خوش آئند ہے۔
وقت اشاعت : 09/11/2024 - 23:19:45