حارث رئوف نے ایڈیلیڈ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو وسیم اکرم یا عمران خان کے پاس بھی نہیں

29 رنز کے عوض 5 وکٹوں کے سپیل نے انہیں ثقلین مشتاق کیساتھ لاکھڑا کیا جنہوں نے 1996ء میں آسٹریلیا کیخلاف ایسے ہی اعدادوشمار پیش کیے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 9 نومبر 2024 23:32

حارث رئوف نے ایڈیلیڈ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو وسیم اکرم یا عمران خان کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 9 نومبر 2024ء ) پاکستان کے حارث رؤف نے ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف اپنی ٹیم کے دوسرے ون ڈے کے دوران ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ 
31 سالہ تیز گیند باز نے آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن میں تباہی مچا دی اور میلبورن میں اپنے شاندار آغاز کو جاری رکھتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ جو کام وہ پہلے گیم میں کام نہیں مکمل کرسکے تھے انہوں نے دوسرے میچ میں اس کی تلافی کی۔

پچ سے مدد ملتے ہی حارث رؤف نے جوش انگلس، مارنس لیبسچین، پیٹ کمنز، گلین میکسویل اور ایرون ہارڈی کو پوویلین واپس بھیج دیا۔
8 اوورز میں ان کے 29 رنز کے عوض 5 وکٹوں کے سپیل نے انہیں ثقلین مشتاق کے ساتھ لاکھڑا کیا جنہوں نے 1996ء میں آسٹریلیا کے خلاف ایسے ہی اعدادوشمار پیش کیے تھے۔

(جاری ہے)

 
اس فہرست میں تیسرا نمبر فاسٹ باولر سہیل خان کا ہے جنہوں نے ورلڈ کپ 2015ء میں بھارت کیخلاف 55 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وسیم راجہ 1982ء میں 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیکر اس فہرست میں چوتھی جب کہ اعجاز فقیہ 1984ء میں اسی گرائونڈ پر 43 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر پانچویں نمبر پر رہے۔ 
قومی ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بائولر وسیم اکرم کا اس میدان پر بہترین سپیل 38 رنز دیکر 3 وکٹیں لینا تھا جو انہوں نے دسمبر 1992ء میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کیا تھا۔ 
لیجنڈری کپتان عمران خان کی اس میدان پر بہترین بائولنگ 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں لینا تھی جو انہوں نے دسمبر 1981ء میں آسٹریلیا کیخلاف کی تھی۔

 
حارث رؤف کو نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور محمد حسنین نے خوب سپورٹ کیا اور پاکستان نے آسٹریلیا کو 163 رنز پر سمیٹ دیا۔ پرتھ میں کل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لیے پاکستان کو سیریز کو زندہ رکھنے کے لیے یہ میچ جیتنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 09/11/2024 - 23:32:40