تیسرا ون ڈے؛ پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 7 وکٹیں جلد گرگئیں

نسیم شاہ نے 3، حارث رؤف نے 2 جب کہ شاہین آفریدی اور حسنین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 10 نومبر 2024 10:28

تیسرا ون ڈے؛ پاکستان کیخلاف آسٹریلیا کی 7 وکٹیں جلد گرگئیں
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 نومبر 2024ء ) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن معرکے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنالیے۔ پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 20 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر میک گرک 7 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، آرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلس 7، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔

اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 3، حارث رؤف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی اور محمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیت کر دورے کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، پلئینگ الیون میں5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، لانس مورس، شان ایبٹ اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔ پاکستان کا اسکواڈ کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین پر مشتمل ہے جب کہ آسٹریلیا کا اسکواڈ کپتان جوش انگلس، میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس پر مشتمل ہے۔
وقت اشاعت : 10/11/2024 - 10:28:33

متعلقہ عنوان :